لندن میں تیزاب حملے میں 6 افراد زخمی

September 25, 2017

لندن (جنگ نیوز) مشرقی لندن میں تیزاب کے حملے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے اسٹارٹ فورڈ میں ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کے قریب حملہ آوروں کے ایک گروہ کی جانب خریداروں اور راہگیروں پر ایک خطرناک قسم کا اسپرے کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین نے تیزاب حملے کے بعد خوفزدہ ہو کر سوشل میڈیا پر عوام سے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر سے دور رہنے کی اپیل کی جب کہ میٹروپولیٹن پولیس نے تیزاب حملے کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ علاقے سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔برطانوی حکام کے مطابق حملے کا تعلق دہشتگردی سے نہیں ہے ۔