شمالی کوریا اور تہران میں روابط کا امریکی دعویٰ احمقانہ ہے،ایران

September 25, 2017

ایران کا کہنا ہے کہ ایران کے شمالی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا امریکی دعویٰ احمقانہ ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام غاصمی کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور ایرانی بیلسٹک میزائل تجربے میں کوئی مماثلت نہیں ہے، امریکی صدر کا دعویٰ احمقانہ اور بے بنیاد ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے بیلسٹک میزائل تجربے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران ، شمالی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا الزام عائد کیا تھا، ایران نے ہفتے کو دو ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔