قانون

September 26, 2017

میاں صاحب نے موٹرسائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی۔
میں نے پہلے چوراہے پر انہیں روک لیا۔
’’کیا آپ نے مجھے لندن فلیٹس کیس میں پکڑا ہے؟‘‘
انھوں نے پوچھا۔
’’جی نہیں۔‘‘
میں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔
’’کیا آپ نے مجھے حدیبیہ پیپر مل کیس میں پکڑا ہے؟‘‘
انھوں نے دریافت کیا۔
’’ہرگز نہیں۔‘‘
میرا لہجہ سپاٹ رہا۔
’’کیا آپ نے مجھے نا جائز اثاثہ کیس میں پکڑا ہے؟‘‘
انھوں نے سوال کیا۔
’’بالکل نہیں۔‘‘
میں نے نفی میں سر ہلایا۔
’’تو پھر؟‘‘
انھوں نے جاننا چاہا۔
میں نے بتایا،
’’آپ کو ہیلمٹ نہ پہننے پر پکڑا ہے۔‘‘