امریکا کے ڈزنی لینڈ میں شاندار ہیلووین پارٹی کاآغاز

September 26, 2017

امریکا کے ڈزنی لینڈ میں شاندار ہیلووین پارٹی کا آغاز کیا گیا جس میں بچوں کے پسندیدہ اینی میٹڈکارٹون کردار سڑکوں پر نکل آئے اور شہر بھر کی رونقیں بڑھادیں۔

اس انوکھی اور دلچسپ پریڈ کو دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد جمع تھی جبکہ پریڈ میں شریک کئی لوگوں نے دلچسپ کاسٹیومز پہن کر ڈزنی کرداروں کا روپ دھار لیا اور سڑکوں پر نکل کر خوب موج مستیاں کیں۔

اس مو قع پر جہاں بچوں کے پسندیدہ کارٹون کردار مکی ماؤس اور منی ماؤس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے وہیں ڈزنی کے کئی مشہور کردار وں نے اس پریڈ کو چار چاند لگادئیے۔