لندن میں دن دیہاڑے لٹیرے خاتون کا موبائیل چھین کر فرار

September 26, 2017

کراچی میں اسٹریٹ کرائم روز کا معمول ہے تاہم اب یہی صورتحال لندن میں بھی زور پکڑ چکی ہے ۔

حال ہی میں دن دیہاڑے بائیک سوار خاتون کا موبائل چھین کر پل بھر میں فرار ہو گئے۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلمٹ پہنے دو نوجوان بائیک پر تیز رفتاری سے اسٹاپ پر موبائل میں مصروف خاتون کے قریب پہنچے اور پل بھر میں ہی موبائل جھپٹ کر گولی کی سی رفتار میں رفو چکر ہو گئے۔

واضح رہے کہ لندن میں اسٹریٹ کرائم اور موبائل چھننے کی واردتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔