کریتی سینن ،راج کمار رائو کے گن گانے لگیں

September 26, 2017

بھارتی فلم ’بریلی کی برفی ‘ کی ہیروئن کریتی سینن آج کل بالی ووڈ کے ’نیوٹن‘ کے گن گانے لگیں، اپنے ساتھی اداکار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ راج کمار رائو جس مقام پر ہے، اس کا حقیقی حقدار ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راج کمار رائو نے کریتی سینن کے ساتھ بریلی کی برفی میں کام کیا ،وہ نیوٹن فلم کی آسکرایوارڈ کے لئے نامزدگی پر بہت خوش ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے راج کمار رائو کے ساتھ کام کے اپنے تجربے کو شیئرکیا اور کہا کہ فلم ’نیوٹن ‘کی آسکر ایوارڈ کے لئے نامزدگی ان کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے راج کمار رائو کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں اسی مقام کے حقدار ہیں، جس پر آج پہنچ چکے ہیں۔

کریتی سینن اپنے آنے والی فلم’ فرضی‘ میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔