یوکرین میں لمبر جیک نیشنل چمپئن شپ کا انعقاد

September 26, 2017

یوکرین کے دار الحکومت کیف کے جنگلات میں گذشتہ دنوں لمبر جیک نیشنل چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ماہر پیشہ ور لکڑہاروں نے شرکت کی۔

اس منفرد مقابلے میں یوکرین کے مختلف شہروں اور قصبوں سے آئے 30کھلاڑیوں کے درمیان برقی آرے،گرم آرے اور کلہاڑیوں سمیت دیگر اوزاروں سے درخت کے موٹے تنے کاٹنے اور توڑنے کے مقابلے کروائے گئے۔

مقامی فیسٹیول کے دوران منعقد ہونے والے اس مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے لکڑہاروں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی گئی۔