ایران اورعالمی طاقتوں ک اجوہری معاہدہ برقرار رہنا چاہیے، روس

October 06, 2017

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین سن دوہزار پندرہ میں طے پانے والی جوہری ڈیل کو برقرار رہنا چاہیے۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں اس موقع پر اس امید کا اظہار بھی کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس تناظر میں ایک متوازن فیصلہ کریں گے۔

روسی وزیرخارجہ نےمزید کہا کہ امکان یہ ہے کہ امریکا اس ڈیل سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ سرگئی لاروف نے کہاکہ اس جوہری ڈیل میں ترمیم نہ کی جائے ۔