لاہور کی ویمن ہاکی اکیڈمی کی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

October 13, 2017

لاہو رکی ویمن ہاکی اکیڈمی کی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی ۔ ٹیم کولمبو میں ہونے والے انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔

لاہور ویمن ہاکی اکیڈمی کا 15 رکنی دستہ لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوا ، جہاں ٹیم19 اکتوبر تک ہونے والے انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔

ٹورنامنٹ سے پہلے لاہور اکیڈمی کی ٹیم مقامی کلبس کے ساتھ بھی میچزکھیلے گی ۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اکیڈمی اپنی مدد آپ کے تحت چلائی جا رہی ہے ۔ دورے کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو ایکسپوژر دینا ہے ۔