عرب امارات، 6 سالہ بچہ پائلٹ بن گیا

October 13, 2017

چھ سالہ بچے نے عرب امارات کی دوسری بڑی ائیر لائن کا ایک طیارہ چلا کرسب کو حیران کر دیا۔

آدم نامی اس بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس کو بچپن سے ہی جہاز اڑانے کا شوق تھا اور اس نے اپنا یہ شوق پورا کر ڈالا۔

آدم کے ہمراہ دوسرے پائلٹ بھی موجود تھے ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح انہیں تاکید کر رہا ہے۔