یو نیسکو چھوڑنے کا امریکی فیصلہ جرات مندانہ ہے، اسرائیل

October 13, 2017

اسرائیل نے امریکا کے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ثقافت ( یو نیسکو ) سے نکلنے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل بھی یو نیسکو کے متعصبانہ رویہ کے باعث یو نیسکو چھوڑنے پر غور کر رہا ہے ۔

جمعہ کو عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے اسے سراہتے ہوئے امریکا کا جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ اسرائیل بھی امریکا کی پیروی کرتے ہوئے یونیسکو چھوڑنے پر غورکررہاہے۔

اسرائیلی وزیراعطم کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ یونیسکو سے نکلنے کی تیاری کی جائے ۔