حکومتی اداروں کے قرضوں میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ

October 14, 2017

مالی سال 2017ء میں حکومتی اداروں کے قرضوں میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔حکومتی اداروں کے قرضے 568 ارب سے بڑھ کر 823ارب روپے تک جا پہنچے ۔

اسٹیٹ بینک کی معیشت کی سالانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017 میں او جی ڈی سی ایل کے قرضے 2 ارب سے بڑھ کر 3 ارب روپے ہوگئے۔

اسی عرصے میں پی آئی اے کے قرضے 22 فیصد اضافے سے 122 ارب روپے پر پہنچ گئے ،مالی سال 2017 میں پاکستان اسٹیل ملز پر 43 ارب روپے کے قرضے ہوگئے جبکہ دیگر حکومتی اداروں کے قرضے 367 ارب روپے سے بڑھ کر 573 ارب روپے ہوگئے ہیں ۔