روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی الٹ گئی، 10 افراد جاں بحق

October 16, 2017

میانمار میں ریاستی تشدد سے جان بچا کر بنگلہ دیش نقل مکانی کرنیوالے روہنگیا مسلمانوں کی ایک اور کشتی بنگلہ دیش کے دریائے ناف میں الٹ گئی۔ بچوں سمیت 10 افراد جاںبحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق کشتی میں 50 افراد سوار تھے۔ بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ کےکمانڈرکا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 21 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

حادثے میں لاپتا ہونیوالے افراد کی تلاش جاری ہے ۔

چھ ہفتوں کے دوران میانمار سے بنگلادیش پہنچنے کی کوشش کرنے والے 200 روہنگیا مسلمان ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں ۔چھوٹی کشتیوں میں گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی ان حادثات کی وجہ بنی ہے۔