سیٹ بیلٹ سے درجنوں افراد کی جان بچ گئی

October 16, 2017

چین میں ایک کار اور بس کےدرمیان تصادم کا خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں سیٹ بیلٹ نے درجنوں افراد کی جان بچا لی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سےاس حادثے کی حیرت انگیز ویڈیونکال لی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو لوگ سیٹ بیلٹ لگائے ہوئے تھے وہ حادثے میں کس طرح محفوظ رہے۔

حادثے میں ایک شخص متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنا تھا۔