لندن میں پانچویں سالانہ چاکلیٹ فیسٹیول کا انعقاد

October 19, 2017

دنیا بھر میں چاکلیٹ سے سویٹ ڈشز تو تیار کی جاتی ہی ہیں تاہم لندن میں منعقد کئے جانے والے چاکلیٹ فیسٹیول میں ایک ماہر شیف نے چا کلیٹ کی مددسے میوزک ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

ان سُریلے اور لذیذریکارڈ زکو اس شخص نے چاکلیٹ میں پنیر اورمکھن کے ساتھ دھیمی آنچ پر پکا کر میوزک ریکارڈ ر کی شکل والے سانچے میں جمانے کے بعد تیا رکیا ہے جو ریکارڈ پلئیر کے چلتے ہی مو سیقی کے سُر بکھیرنا شروع کر دیتے ہیں۔

ان چاکلیٹ میوزک ریکارڈز کو 10سے 12 مرتبہ استعما ل کیا جاسکتا ہے تاہم اگر آپ ایک گانا کئی مرتبہ سن کر اکتاہٹ کا شکار ہو جائیں تو اسے ریکارڈ پلئیر سے نکال کر کھا بھی سکتے ہیں۔