دیہی خواتین

October 20, 2017

ہمارے ملک کی آبادی کے تناسب سے خواتین کی اکثریت دیہاتوں میں رہتی ہے لیکن افسوس صد افسوس کہ حکومت اور خواتین کیلئےکام کرنے والی این جی اوز کے بلند بانگ دعوئوں کے باوجود دیہی خواتین کی حالت قابل رحم ہے۔ کتنےدکھ کی بات ہے کہ گھریلو کام کاج اور بچوں کی ذمہ داری کے بعد کھیتوں میں کام کاج بھی صنف نازک کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ مردوں کا کام صرف ان سادہ لوح خواتین پر حکومت کرنا ہے۔ تعلیم، صحت اور زندگی کی بنیادی ضروریات ان کیلئے برائے نام ہیں۔ ستم بالائے ستم کہ کھیتوں میں کام کرنے کی اجرت میں بھی امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ خواتین کو برابر کے حقوق فراہم کرنے چاہئیں لہٰذا حکومت بلند بانگ دعوئوں کی بجائے عملی اقدامات کی طرف قدم بڑھائے۔
(ذیشان احمد)
zeeshan.ahmedhotmail.com