ننھے میاں کی فٹبال کے ساتھ فلپنگ

October 20, 2017

یوں تو آپ نے کرتب دکھاتے ہوئے اکثر منچلوں کو دیکھا ہوگالیکن جناب یہاں تو بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچے کو ہی دیکھ لیں جو پانی سے بھری پلاسٹک کی بوتل سے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگوس تعلق رکھنے والے نامی بچے نے فٹبال پر بوتل کو بیلنس کیا اور فلپنگ ٹرک استعمال کرتے ہوئے فٹبال پر رکھی بوتل کو فلپ کرنے کا منفرد طریقہ اپنایا اور فٹبال پر زوردار کِک لگائی کہ فٹبال دور جا گری لیکن بوتل زمین پر ویسی کی ویسی ہی کھڑی رہی۔

آن لائن اپ لوڈ کی گئی فلپنگ ٹرک کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔