بولان میڈیکل ٹیچرزایکشن کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ کے سر کا ری اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیں ڈاکٹروں کی علامتی ہڑتال کا سلسلہ 13ویں روز بھی جاری ہے،ہڑتال کےدوران مریضوں کو سخت پریشا نی کا سامنا ہے۔
بولان میڈیکل ٹیچرزایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اپنے مطا لبا ت کے حق میں کوئٹہ کے چار سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیں تین گھنٹے کی علامتی ہڑتال شروع کردی ہے۔
صبح 8سے11بجےتک علامتی ہڑتال کے موقع پر ڈاکٹرز موجود نہیں اور اوپی ڈیزبند ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال اور او پی ڈیز کی بندش کے باعث مریضوں کوپریشانی کاسامنا ہے۔
میڈیکل ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ مطالبات کے حق میں ہڑتال کی کال دی تھی اور جب تک یہ منظور نہیں کرتے احتجاج جاری رہے گا۔