جیکب آباد ،جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے شان شہدائے کربلا کانفرنس

October 23, 2017

جیکب آباد(نا مہ نگار)جماعت اصلاح المسلمین جیکب آباد کی جانب سے چنہ محلہ برانچ میں شان شہداء کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سید محمد طیب شاہ جیلانی نے کی جس میں شہر کے علمائے کرام نعت خوانوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے مقررخاص علامہ مفتی محمد مشہود احمد لاکھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے کربلا کے میدان میں جو قربانی پیش کی اس سے ہمیں صبر استقامت کا درس ملتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ کی قربانی نے دین اسلام کوطاقت اور قوت بخشی۔ انہوں نے اپنے ناناﷺکے دین کو بچایا اور یزید یت کو شکست دی۔ ہم امام حسینؓ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر فرقہ واریت کو شکست دے سکتے ہیں ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس میں امیر بخش طاہری، خلیفہ عبدالغفار،عبدالواحد ،عبدالباقی ودیگر موجود تھے۔