کراچی میں پولیس کی کارروائی ، 6 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

October 23, 2017

کراچی میں اورنگی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے6 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔

اورنگی پاکستان بازار میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان میں ندیم،امتیاز، ناصرسمیت 4 ملزمان شامل ہیں،ملزمان اورنگی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پیرآباد کے علاقے میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے 3 موٹرسائیکلیں اور اسلحہ ملا ہے۔