ٹائی ٹینک کےمسافرکا خط ڈیڑھ کروڑڈالر میں نیلام

October 23, 2017

بد قسمت بحری جہاز ٹائی ٹینک کی فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والے ایک مسافر کی جیب سے ملنے والا خط ایک لاکھ 66ہزار ڈالر میں نیلام ہو گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے مسافر نے یہ خط 13 اپریل کو اپنی والدہ کے نام تحریر کیاتھا جس میں لکھا تھا کہ ’اگر سب ٹھیک رہا تو ہم بدھ کی صبح نیویارک پہنچ جائیں گے‘ لیکن بدقسمت جہاز 14 اپریل 1912 ء کو حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گیا۔

واضح رہےکہ ٹائی ٹینک حادثے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔