منیلا میں پیٹ ہیلووین کاسٹیوم کانٹیسٹ کا انعقاد

October 23, 2017

دنیا بھر میں ہیلووین کا تہوار بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے اور منفرد نظر آنے کیلئے ہر شخص دیدہ زیب اور انوکھے کاسٹیوم کی تیاری میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں بھی ہیلووین تہوار کی مناسبت سے جانوروں کیلئے ہیلووین تھیم کاسٹیوم کانٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں70سے زائد کتے اور بلیوں نے بڑج چڑھ کر حصہ لیا اور خوب جلوے بکھیرے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس دلچسپ ایونٹ میں کارٹون کرداروں، زومبیز ، پریوں اور مختلف کرداروں کا روپ دھارے سجے سنورے شرارتی کتوں اور بی مانوکو دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے اور اُنکے اسٹائل اپنے کیمروں میں قید کرنے لگے۔