دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی، شدید احتجاج

October 25, 2017

کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستانی دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نوکوٹ،قیصرکوٹ سیکٹرزمیں اشتعال انگیزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوآڑےہاتھوں لیاگیا اور بھارت سے مطالبہ کیا گيا ہےکہ بھارت اپنی فورسز کو امن یقینی بنانے کا پابند کرے،بھارت جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات سے آگاہ کرے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی جی ساؤتھ ایشیا اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا جس میں پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی ہوئے۔