بھارتی کرکٹردھونی نے اپنے پالتو کتوں کو ٹریننگ دینا شروع کردی

November 17, 2017

کرکٹ کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے بھارتی کرکٹر مہیندر سنگھ دھونی ان دنوں چھٹیاں گزار رہے ہیں ۔

جن کی حالیہ ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک اور دلچسپ ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنے پالتو کتوں کو ایکروبیٹس کی ٹریننگ دیتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔