جارج کلونی کی ٹی وی اسکرین پر ایک بار پھر واپسی

November 17, 2017

ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی کی ٹی وی اسکرین پر ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے،وہ امریکی ناول کیچ 22 سے ماخوذ سیریز میں اداکاری کے ساتھ اس کی ڈائریکشن بھی دیں گے۔

20 برس قبل ٹی وی کو خیر باد کہنے والے عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی اب ایک ٹی وی سیریل میں نظر آئیں گے۔
پیرا ماؤنٹ ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ جارج کلونی امریکی مصنف جوزف ہیلر کے ناول کیچ 22 پر بننے والے سیریز سے دوبارہ انٹری دیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ چھ اقساط کی سیریزمیں جارج کلونی اداکاری کے ساتھ اس کی ڈائریکشن بھی دیں گے۔