ہوم ڈیلیوری سروس کی خدمات اب روبوٹ انجام دیں گے

November 18, 2017

روبوٹ کی ایجاد نے انسان کی ضرورت کو کم سے کم کردیا ہے اور زندگی کے کئی شعبوں میں اب صرف روبوٹ کا راج ہی نظر آتا ہے۔

اسی سلسلے میں ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو سامان کی ترسیل کے لئے ہوم ڈیلیوری سروس کی خدمات انجام دے گا۔

آسٹریلیا میں روبوٹ پوسٹ مین کا میاب تجربہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ کا آرڈر کیا ہوا پارسل آپ کے گھر با آسانی پہنچا سکتا ہے جس کے بعدصارفین اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے اس روبوٹ کوان لوک کرکے اپنا سامان لے سکتے ہیں تاہم یہ روبوٹ ایک وقت میں ایک ہی پارسل اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس روبوٹ کو جلد ہی صارفین کے لئے پیش کردیا جائے گا۔