جب ضرورت ہوتی ہے تو ایم ایم اےبنائی جاتی ہے، مولانا شیرانی

November 19, 2017

جمعیت علما اسلام ف کے مرکزی رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کےسابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ جب ضرورت ہوتی ہے تو متحدہ مجلس عمل بنائی جاتی ہے ۔عام انتخابات کے تعطل کےلئے بہانے بنائے جارہے ہیں۔

مولانا محمد خان شیرانی نے صوبائی صدر اے این پی اصغرخان اچکزئی سے ان کے گھرپر ملاقات کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے تعطل کےلئے بہانےڈھنڈے جارہے ہیں ،حکومت کی جانب سے بہانہ نہ دینے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل تب بنائی جاتی ہے جب ضرورت ہو، اگر کسی کو ضرورت ہوئی تو ایم ایم اے ضرور بنائی جائے گی۔