یونانی جزیرہ لیسبوس کی حکومت کا یورپی یونین کے خلاف احتجاج

November 21, 2017

ایتھنز (نیوز ڈیسک) یونانی جزیرے لیسبوس کے حکام نے عام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ اس احتجاج کا مقصد یورپی یونین پر دبائو بڑھانا کہ وہ اس جزیرے پر موجود مہاجرین کو دیگر علاقوں میں جانے کی اجازت دیں۔ یونانی جزیرے لیسبوس کی میونسپلٹی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوں تاکہ ایتھنز حکومت اور یورپی یونین پر دبائو بڑھایا جاسکے۔ یورپی یونین کی پالیسی کے تحت لیسبوس میں مقیم مہاجرین دیگر علاقوں میں نہیں جاسکتے۔