یونیورسل ٹائون کورنگی میں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل

November 21, 2017

کراچی (پ ر) متعدد درخواستوں کے باوجود یونیورسل ٹائون کورنگی یو سی 33میں سیوریج لائنوں کو درست نہیں کیاجاسکا، صورتحال یہ ہے کہ اب سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، یوسی کے ذمہ دار روزانہ یہ کہہ کر ٹہلا دیتے ہیں کہ کل گٹر صاف ہو جائیں گے مگر 11؍ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ تو گٹر کی چوک لائنیں کھولی گئی ہیں اور نہ ہی تبدیل کی گئی ہیں یوسی کے ناظم سے درخواست ہے کہ اس کام کو جلد ازجلد انجام دیں ۔