دنیا کا سب سے بڑاغیر تراشیدہ ہیرا نمائش کے لئے پیش

November 22, 2017

نیو یارک میں افریقا سے ملنے والا709قیراط وزنی دنیا کے سب سے بڑے غیر تراشیدہ ہیرے کو نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے جس کی چمک دھمک نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ دیا ہے۔

پیس ہیرانامی اس قیمتی ہیرے کو رواں سال4 دسمبر کو نیلامی کے لئے پیش کیا جائے گا جس سے حاصل ہونے والی رقم غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کی جائے گی۔

واضح رہے رواں سال مئی میں بھی اس ہیرے کو نیلامی کے لئے پیش کیا گیا تھا جہاں اس ہیرے کی 7.8ملین ڈالر تک بولی لگائی گئی تھی تاہم انتظامیہ نے اس پیشکش کو رد کردیا تھا۔