جنوبی کوریا کی سرحدی خلاف ورزی کی ویڈیو جاری

November 22, 2017

اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کی سرحدی خلاف ورزی کی ویڈیو جاری کردی، 13 نومبر کو شمالی کوریا کے فوجی نےدوسرے فوجی کے تعاقب میں چند سیکنڈ کیلئے سرحد پار کی تھی۔

یو این کمانڈ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے اہلکاروں نے ڈفیکٹر گیٹ وے پر فائرنگ کی اور ایک اہلکار نے چند سیکنڈ کیلئے سرحد پار کی، جو 1953 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

شمالی کوریا کو خلاف ورزی کی اطلاع دے دی گئی ہے ،ویڈیو میں شمالی کوریا کے اہلکاروں نے سرحد پار کرنے والے اہلکار پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ،جبکہ ایک اہلکار کچھ سیکنڈ کیلئے جنوبی کوریا کے علاقے میں داخل ہوا اور واپس پلٹ گیا۔