نواز شریف اپنا بویا کاٹ رہے ہیں، ہم سے گلہ کیسا؟ بلاول

November 23, 2017

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنا بویا ہوا کاٹ رہے ہیں، ہم سے گلہ کیسا؟

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب اپنا ماضی دیکھیں پھر ہم سے گلہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے جب جب ہاتھ ملایا تب تب انہوں نے دھوکا دیا، اے آر ڈی سے سی او ڈی اور ای او ڈی سے مشرف کے مقدمے تک نواز شریف نے دھوکا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ناانصافی کی باتیں کرنے والے نواز شریف نے پی سی او ججوں کو تحفظ دیا، افتخار چوہدری کی محبت میں میثاق جمہوریت توڑ دیا تھا۔

چیئرمین پی پی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ہماری جمہوریت پسندی کو استعمال کیا، ہمیں نون لیگ سے جمہوریت پسندی کا سرٹیفکیٹ نہیں لینا۔