برطانیہ میں شہابِ ثاقب کا انوکھا نظارہ

December 01, 2017

برطانیہ میں رات میں ترتیب پانے والاایک انوکھا نظارہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جب تیزی سے سفر کرتے شہابِ ثاقب نے آسمان کو روشن کر دیا۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں یہ انوکھا نظارہ اس وقت دیکھا گیا جب سڑک پر سفر کرتی کار کے ڈیش کیم سے ریکارڈہو نے والی اس ویڈیو میں آگ کا یہ گولہ نہایت تیز ی سے گزرتا ہے۔

اس نے آسمان پر محوِ گردش بادلوں کو اس طرح روشن کر دیا جیسے کوئی لائٹ شو یا آتش بازی جاری ہو، جس سے رات کے اندھیرے میں کچھ لمحوں کے لئے دن نکل آیا۔