کراچی میں ’روبوٹ‘ کینسر کیخلاف جنگ میں معاون

December 05, 2017

کینسر ایک ایسا موذی مرض ہے جس کے مریض اور معالج دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں تاہم پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں اس بیماری کا جدید ’روبوٹک سائبر نائف مشین‘ سے بالکل مفت علاج کیا جارہا ہے۔

یہ روبوٹک مشین کراچی کے جناحاسپتال میں ’پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن‘ کے تعاون سے لگائی گئی ہے اور ریڈیو لوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود کی زیر سرپرستی فعال ہے۔

ڈاکٹر طارق محمود کے مطابق اس مشین کی مالیت 41کروڑ روپے ہے۔ دنیا بھر میںیہ علاج نہایت مہنگاہے لیکن پاکستان میںیہ بالکل مفت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک کے مریض پاکستان آکر علاج کرارہے ہیں۔

جنگ میڈیا ٹیم نے اس مشین سے متعلق ڈاکٹر طارق محمود سے ایک مختصر گفتگو کی ہے جو عام لوگوں کےلئے نہایت مفید معلومات پر مبنی ہے۔ آپ بھی یہ ویڈیو ملاخطہ کیجئے۔