فرانسیسی جانباز کا ایفل ٹاور پر تنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ

December 11, 2017

ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس فرانسیسی جانباز کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے خوشبوؤں کے شہر پیرس کے ایفل ٹاور پرپہنچ گیا ہے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے ایڈونچر کے شوقین ناتھان پولن نامی خطروں کے کھلاڑی نے ایفل ٹاور سے ٹروکیڈیرو اسکوائر تک دریا کے اوپر 200فٹ اونچائی پر بندھی 2198فٹ طویل رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

واضح رہے پولین وہ پہلا کھلاڑی ہے جس نے کسی شہری مقام پر سب سے طویل رسی پر چلنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔