وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی پروموشن بورڈ کا اجلاس

December 11, 2017

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 21گریڈ کے14افسران کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسن فواد بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کے 8افسروں جبکہ پولیس سروس کے 2افسروں کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دی گئی۔

پولیس سروس کے خالد لک اور بشیرمیمن کو گریڈ 22میں ترقی دی گئی ہے۔