پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری میں تاخیر سے حدیبیہ کیس میں مشکلات ہیں، چیئرمین نیب

December 12, 2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نےکہا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری میں تاخیر سے حدیبیہ کیس میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری میں تاخیر سے مقدمات متاثر ہورہے ہیں جب کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں بھی اسی وجہ سے مشکلات آرہی ہیں۔نہوں نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین نیب عدالتوں کے سامنےپیش نہیں ہوسکتا، حکومت کو نام بتادیئے ہیں اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے۔