خودکش جیکٹس رکھنے کا الزام‘ مقامی مسجد کا پیش امام بری

December 12, 2017

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے خودکش جیکٹس رکھنے کے الزام میں گرفتار مقامی مسجد کے پیش امام کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ‘ملزم کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق محکمہ انسداددہشت گردی کے اہلکاروں نے کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی کے دوران چغلپورہ کی جامع مسجد میں تعینات افغان پیش امام مولاناصاحب الرحمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو خودکش جیکٹس برآمد کی تھیں عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔