کوہلی انوشکا جلد ’خوابوں کےگھر‘ منتقل ہوجائیں گے

December 13, 2017

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کی جانب سے ممبئی کے ساحل کے قریب خریدے گئے 34 کروڑ روپے مالیت کے’خوابوں کےگھر‘ میں منتقل ہوں گی۔

ویرات کوہلی نے گزشتہ سال ممبئی کے مہنگے ترین اپارٹمنٹ سی فیس میں 34 کروڑ روپے میں اپنے سپنوں کا گھر خریدا تھا جس میں وہ اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ رہائش پذیر ہوں گے۔

دونوں کا فلیٹ 5 بیڈرومز پر مشتمل ہے جس کا رقبہ 7 ہزار 171 اسکوائر فٹ ہے اور یہ عمارت کے 35 ویں فلور پر واقع ہے جہاں سے سمندر کا خوبصورت نظارہ باآسانی کیا جاسکے گا۔

خیال رہے ماہر نجوم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کو ابتدائی دنوں میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔