افغانستان، داعش کے خلاف بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی

December 13, 2017

کابل (جنگ نیوز) افغان فوج نے داعش کے خلاف ایک بڑی کارروائی کا منصوبہ بنایا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے بتایا کہ اس دوران سر پل، جوزجان اور فریاب صوبوں میں آپریشن کیا جائے گا۔ وزیری کے بقول ان علاقوں میں غیر ملکی جنگجو بھی داعش کا ساتھ دے رہے ہیں اور قومیت کا خیال کیے بغیر انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ ابھی اتوار کو افغانستان میں فرانسیسی اور الجزائر سے تعلق رکھنے جنگجوؤں کے بارے میں خبریں سامنے آئی تھیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ شام اور عراق میں پسپائی کے بعد داعش کے جنگجو افغانستان کا رخ کر رہے ہیں۔ذ