بھارت میں بوسہ لینے کا انوکھا مقابلہ تنازعے کا باعث بن گیا

December 13, 2017

لاہور (مانیٹرنگ سیل ) بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں منعقدہ ایک دیہی میلے میں بوسہ لینے کا ایک انوکھا مقابلہ منعقد کیا گیا جو بعد میں تنازعے کا شکار ہو گيا ۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق جھارکھنڈ کے ضلع پاکڑ میں یہ میلہ منعقد ہوا جس میں مقامی سیاسی پارٹی جھار کھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے دو ممبرانِ اسمبلی بھی شریک تھے ۔جہاں قبائلی شادی شدہ جوڑوں کے لیے بوسہ لینے کا مقابلہ منعقد کیاگیا۔اخبار کے مطابق مقابلے میں تقریباً 18 شادی شدہ جوڑوں نے شرکت کی۔اس مقابلے کی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹوں پر وائرل ہو گئی جس میں قبائلی جوڑوں کو بھیڑ کے درمیان بوسہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ریاست میں حکمراں جماعت بی جے پی نے دونوں ممبران کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممبرانِ نے مقامی روایت کی توہین کی ہے۔ دوسری جانب اس مقابلے کے منتظم جے ایم ایم کے رکن اسمبلی سائمن مرانڈی نے کہا ہے کہ قبائلی سماج میں شادی شدہ جوڑوں میں محبت پیدا کرنے اور طلاق کی بڑھتی شرح کو روکنے کے لیے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔