ویرات ،انوشکا کو منفرد انداز میں مبارکباد

December 13, 2017

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی پر ایک طرف فلمی اور کرکٹ ستاروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

وہیں دونوں کے مداح بھی منفرد انداز میں ویروشکا کی شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس بھارتی فنکار کو ہی دیکھ لیں، جس نے ویروشکا کی شادی پر مبارکباد کا منفرد انداز اپنایا اور ریت سے خوبصورت مجسمہ بنا ڈالا۔

سودرسن پٹنائیک نامی ماہر فنکار نے بھارتی ریاست اُڑیسہ کے ساحل پر دیوہیکل مجسمہ تیار کر کے نہ صرف بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو شادی کی مبارکباد دی بلکہ اپنی فن کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔