آشیانہ اقبال اسکینڈل، نیب لاہور نے سابق ڈی جی ،ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت تمام فریقوں کو آج طلب کر لیا

December 14, 2017

لاہور (نیوزرپورٹر) نیب لاہور نے آشیانہ اقبال سکینڈل میں سابق ڈی جی ،ایل ڈی اے احد چیمہ اور دوسرےفریقوں کو بیانات قلم بند کرانے کیلئے آج طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی جانب سے چار سال قبل سپارکو گروپ ، بسم اللہ انجنیئرنگ اور انوہی کنسٹرکشنز کے ساتھ آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم کے فیز ون میں بائیس سو سے زائد فلیٹ بنانے کا معاہدہ کیا گیا۔ فیزٹو کی اراضی بھی حاصل کر لی گئی تھی۔ شہریوں کی جانب سے رقم کی ادائیگی کے باوجود سکیم میں ترقیاتی کام نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں کے مالکان اس وقت پیراگون ہائوسنگ میں اہم عہدوں پر تعینات ہیں۔ نیب تفتیشی ٹیم آشیانہ اقبال کی ڈویلپمنٹ اور پیراگون سوسائٹی کی جانب سے قبضے پر تحقیقات کرے گی۔