وائی فائی، کافی، منرل واٹر ،بیڈکی سہولت والی بس تیار

December 16, 2017

وائی فائی، کافی، منرل واٹر اور بیڈکی سہولت وہ بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں، برطانیہ میں لگژری ٹرانسپورٹ بس تیار کرلی گئی، مسافر اگلے سال اس میں سفر کر سکیں گے۔

یوں تو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا کسی امتحان سے کم نہیں اور اگر یہ سفر طویل ہو توتھکا دیتا ہے لیکن بسوں میں دھکے کھانے کی مشکل صورتحال اب نہیں ہوگی کیونکہ اب آپ کو پبلک ٹرانسپورٹ میں وائی فائی، کافی اور منرل واٹر ہی نہیں بلکہ بستر کی سہولت بھی ملے گی۔

برطانیہ میں ایک بیڈ بنانے والی کمپنی کی جانب سے دنیا کی لگژری ٹرانسپورٹ بس بنانے کا اعلان کیا گیا جو اگلے سال برطانیہ کے چار شہروں میں دستیاب ہوگی جس پر سفر کرنے کی قیمت صرف 8اعشاریہ 50پاؤنڈز یعنی 1249عشاریہ 40پاکستانی روپے ہے۔

منفرد نوعیت کیSnoozelinerنامی اس آرادم دہ ٹرانسپورٹ بس میں بیٹھ کر مسافر نہ صرف وائی فائی ،یو ایس بھی چارجرکی سہولت استعمال کر سکیں گے بلکہ اپنے ذاتی کیبن میں منرل واٹر، چائے اور کافی کے مزے اُڑانے کے ساتھ ساتھ اپنے بستر پر آرام بھی کر سکیں گے۔