بھارت روس سے ٹارگیٹڈ بم ، اسرائیل سے میزائل خریدے گا

January 03, 2018

بھارت کی خاتون وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے 1700کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 2دفاعی سودوں کی منظوری دیدی،یہ سودے روس اور اسرائیل سے طے کئے گئے ہیں۔

سودوں میں بھارتی فضائیہ کیلئے ہدف کو نشانہ بناکر حملہ کرنے والے بم اور براک میزائلوں کی خریداری شامل ہے۔ روس سے 240ٹارگیٹڈ بموں کی خریداری کی منظوری دی گئی جس پر 1254کروڑکی لاگت آئیگی۔

بھارت اسرائیل کی میسز رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم لمیٹڈ سے 131براک میزائل خریدےگا جس پر 460کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔