نیپالی پریوں جیسے چہرے والی، منیشا کوئرالہ

January 13, 2018

نیپال کے نہایت سر سبز ڈھلواں پہاڑوں پر کسی پری کی طرحسفید کپڑوں میںملبوس اور اپنا بڑا سا دوپٹہ بلند ہاتھوں میں تھامے ہوا میںلہراتی، تیزی سے نیچے آتی اور ایک مدھر گیت ’پیار ہوا چپکے سے۔۔ جانے کیا ہوا چپکے سے۔۔۔‘ گاتی مسکراتی ایک لڑکی ۔۔۔ جسے دیکھ کر ہر کوئی لمحے بھر کے لئے جہاں ہو وہیں ٹھہر جائے ۔۔۔ ایسا حسن نیپال کی پریوںمیںہوتا ہے پھر کون ہے یہ لڑکی ۔۔۔؟؟

ہاں ۔۔۔ شاید بہت کم لوگ جانتے ہوںکہ یہی ہے وہ نیپال کےشاہی خاندان کی پری ۔۔ ایسے حسن والی کہ گویا چھوئی موئی کے پھول کی طرح مرجھا جائے ۔۔یہ ہے بالی ووڈ فلموں کی جانی پہچانی ادارہ منیشا کوئرالہ ۔۔

۔۔۔ ایک شہزادی ۔۔۔ مگر پھر بھی ان کے عادات واطوار بالکل سادہ ہیں۔

منیشا دارالحکومت کھٹمنڈو میں پیدا ہوئیں، ان کے والد نیپال کی شاہی راہداریوں کے رازوں کے امین اور داد ا وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ان کا پورا خاندان نیپال کی سیاست کا بڑا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امیتابھ بچن کے ’عشق‘ کی دوسری قسط

منیشا ویسے تو ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں لیکن ایک چھوٹے سے مورننگ اسائیمنٹ نے انہیں بنا دیا ایک کامیاب اداکارہ۔

یہ ایلو ایلو کرتی فلم انڈسٹری میں آئی اور لوگوں نے بھی ان کو ایلو ایلو ہی کہا۔ نیپال کی وادیوں سے نکل کر منیشا بالی ووڈ کے سمندر میں اپنا ایک الگ ہی مقام بنا گئی۔

منیشا نے نیپالی اور ہندی دونوں جگہ کام کیا ہے۔ ان کی پہلی ہندی فلم سوداگر جس میں انہوں نے راج کمار اور دلیپ کمار جیسے بڑے اداکارئوں کے ساتھ کام کیا اور لوگوں نے ان کے کام کو کافی سراہا اور پھر گویا انہوں نے کامیا ب فلموں کی لائن ہی لگا دی جس میں 1942 الے لواسٹوری ہو بمبئی، یامن جیسی بہت سی سپرہٹ فلمیں۔

یہ بھی پڑھیے: امیتابھ جیا بچن، 45سال بعد بھی ’پہلی نظر ‘والی محبت زندہ ہے

منیشا اپنے وقت کے زبردست سپراسٹار کی ہیروئن بن کر آئی چاہے وہ انیل کپور ہو یا عامر خان، سلمان ہو یا شاہ رخ، منیشا سب کے ساتھ کام کرکے ان کے کام میں چار چاند لگا دئیے اور لوگ مان گئے کہ وہ ایک سپر اسٹار ہیں لیکن فلم نگری میں منیشا کامیاب تو ہوگئی مگر اپنی ازدواجی زندگی کو کامیاب نہ کرسکی ، سن 2010ء میں منیشا کی شادی سمرت دھل سے ہوئی لیکن یہ شادی دو سال بھی نہ چل سکی اور دونوں الگ ہوگئے۔

منیشا اور ان کے شوہر ایک دوسرے کے لائف اسٹائل سے بالکل بھی خوش نہیں تھے۔ یہاں تک کہ ایک دن منیشا اپنے شوہر کا گھر چھوڑ کر واپس انڈیا آگئیں۔

یہ بھی پڑھیے:اے آر رحمٰن: گمنامی سے شہرت کے افق تک

شوہر سے علیحدگی کے بعد منیشا کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا ہوگئیں مگر انہوں نے بہت ہمت سے اس بیماری سے جنگ کی اور کامیاب ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیے :ہنسی کےپردے میں چھپے قادر خان کی زندگی کےدکھ، درد

منیشا کا مزید کہنا تھا کہ جب انہیں پتا چلا کہ کینسر ہے تو وہ گھبرائی نہیں۔ میں نے سوچ لیا کہ میں اگر بچ گئی تو کینسر کے مریضوں کے لیے کام کرونگی‘‘ اور اس کے بعد انہوں نے کینسر کے مریضوں کے لیے کام کرنا شروع کردیا۔

اب کافی عرصہ بعد منیشا کی فلم انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے ۔منیشا سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں اداکارہ نرگس کا کردار ادا کریں گی۔