• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ روز ہم نے آپ کو امیتابھ بچن اور جیا بہادری کی 45سالوں پر مشتمل محبت اور کامیاب ازدواجی تعلقات کی روداد بتائی تھی آج ان کے عشق کی دوسری قسط پڑھئے جس میں بالی ووڈایکٹریس’ ریکھا‘۔۔’ان‘ ہیں:

یہ بھی پڑھیے:امیتابھ جیا بچن، 45سال بعد بھی ’پہلی نظر ‘والی محبت زندہ ہے

ریکھا 10اکتوبر1954میں چنئی میں پیدا ہوئیں ۔۔۔ بالی ووڈ شہنشاہ۔۔ امیتابھ بچن کی سالگرہ کے صرف ایک دن بعد۔ دوستی کے سلسلے گویا اسی وقت سے شروع ہوگئے تھے لیکن عملی طور پر دونوں کی پہلی ملاقات فلم ’دو انجانے‘ کے سیٹ پر ہوئی جہاں سچ مچ ’دو انجانے‘ ایک دوسرے سے یکسر انجانے نہیں رہے۔

اس فلم سے جہاں ان کا ’لو ایٹ فرسٹ سائٹ‘ شروع ہوا وہیں لوگ ریکھا کی خوبصورتی کے قائل ہوگئےاور وہ سائوتھ انڈین ایکٹریس سے بالی ووڈکی ملکہ بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیے:اے آر رحمٰن: گمنامی سے شہرت کے افق تک

اس کے بعد امیتابھ اور ریکھا نے بہت ساری فلمیں ایک ساتھ کیں مثلاً’ خون پسینا‘،’گنگا کی سوگند‘،’ سہاگ ‘، ’مقدر کاسکندر‘، ’رام بلرام‘،’مسٹر نٹورلال‘، اور’ سلسلہ‘۔

ان دونوںاتفاق سے دونوں کے بنگلے کی دیواریںبھی ایک دوسرے سے میں ملتی تھیں لیکن دیواروں کے پیچھے پنپنے والی محبت کی بھنک تک کسی کو نہیں پڑی۔بات کھلی فلم’ گنگا کی سوگند‘ کی شوٹنگ کے دوران جب بگ بی کسی بات پر ساتھی اداکار سے الجھ پڑے حالانکہ غلطی ریکھا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:ہنسی کےپردے میں چھپے قادر خان کی زندگی کےدکھ، درد

لیکن جس انداز سے انہوں نے ریکھا کی حمایت کی وہ لوگوں کے کان کھڑے کردینے کے لئے کافی تھی۔

میڈیا تو جیسے اسی کے انتظار بھی بیٹھا تھا ۔ اس نے دن رات دونوں کا تعاقب کئے رکھا اور روز نئی نئی خبریں ،کہانیاں بناکر پیش ہوتی رہیں۔ پھر جس دن رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی ہوئی تو وہ کچھ ہوگیا جس کا کسی کو گمان بھی نہیں تھا۔

ریکھا رشی اور نیتو کی شادی میں منگل سوتر پہن کر اور مانگ میں سندھور لگاکر پہنچ گئیں۔پھر جو کہانیاں اور نئے نئے قصے سامنے آئے تو لوگوں کا بغیر انہیں پڑھے گویا دن ہی نہیں گزرتا ہو۔ کون کون سے پہلو اور باتیں تھیں جنہیں بناسنوار کر سامنے نا لایا گیا ہو۔

حقیقت یہ ہے کہ خبریں عام ہوجانے کے بعد ریکھا نے کبھی اظہار محبت یا اس کے اقرار کو کسی سے چھپایا نہیں اور امیتابھ تھے کہ شادی شدہ ہونے کی وجہ سے کبھی یہ بات بول نہیں پائے۔ حالانکہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب امیتابھ اپنے گھر تک نہیں جاتے تھے جیسے گھر کا راستہ ہی بھول گئے ہوں ۔

ان حالات میں ایک روز جیا بچن نے ریکھا کو اپنے گھر چائے پر بھی بلایا اور امیتابھ کوبھول جانے کے واسطے دیئے۔ وہ اپنا گھر سنسار بچانا چاہتی تھیں ۔اسی لیے سن 80کی دہائی میں جب فلم’ سلسلہ ‘ریلیز ہوئی تو لوگوں نے اس فلم کی کہانی کو امیتابھ ، جیااور ریکھا کی ذاتی زندگی کے گرد گھومتی ’سچی کہانی ‘ سے موسوم کیا۔

’سلسلہ ‘ باکس آفس کے ساتھ ساتھ دونوں فنکاروں کی ایک ساتھ آخری اور یادگار فلم کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ فلم میں ان تینوںکی کیمسٹری بالکل اصل تھی جس میں جیا ریکھا اور امیتابھ کو الگ کرنے میں کامیاب رہیں ۔

یہ بھی پڑھیے:جو کپڑے نہیں خرید سکتے تھے ،انہوں نے پوری دکان خرید لی

امیتابھ سے جدائی کے بعد ریکھا نے اپنا گھر بسا کر زندگی کا دکھ بھولنا چاہا لیکن ان کے شوہرمکیش اگروال نے شادی کے اگلے دن ہی پنکھے سے لٹکر خودکشی کرلی۔ ۔۔اور یوں ریکھا ایک مرتبہ پھر تنہا ہوگئیں۔

 

 

تازہ ترین