نجی کمپنی کے طور پر کاروبار جاری رکھیں گے،بن لادن گروپ

January 15, 2018

سعودی تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ نے واضح کیا ہے کہ وہ نجی کمپنی کے طور پر کاروبار جاری رکھے گی۔بن لادن گروپ کے مطابق حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رہیگا۔ الحرمین الشریفین کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

کمپنی کے مطابق ان میں سے کچھ منصوبے چند ماہ قبل شروع ہوئے ہیں۔مثال کے طور پر آب زمزم کے کنویں کے منصوبے کو رمضان 1439ھ سے قبل مکمل کر لیا جائیگا۔

کمپنی نے انٹرنیٹ پر اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی ہے کہ انتظامیہ کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ گروپ میں شامل بعض فریق استحقاق کے بدلے حکومت کے حق میں کمپنی کے اپنے حصص سے دستبردار ہونے کے لئے پر تول رہے ہیں۔گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اس قسم کی تبدیلیوں کے حوالے سے پُرامید ہے۔