فلم ڈین آف تھیفز ہوگی کل سے سینما گھروں کی زینت

January 18, 2018

معروف ہالی وڈ اداکار جیرالڈ بٹلراور مشہور ریپرففٹی سینٹ کی ایکشن سے بھرپور نئی تھرلر ڈرامہ فلم ڈین آف تھیفز کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم کل سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہدایتکارکرسٹیان گوڈیگاسٹ کی اس فلم کی کہانی بینک ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتے ایسے چوروں کے گِرد گھوم رہی جن میں ایک چور دو گروہوں کے درمیان میں پھنس جاتا ہے اور فیصلہ نہیں کر پاتا کہ اسے کس گروہ کیلئے بینک ڈکیتی میں مدد فراہم کرنی ہے۔

مارک کینٹن اور ٹکر ٹولے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں جیرالڈ بٹلر اور ففٹی سینٹ کے علاوہ پیبلو شیرائبر، اوشیا جیکسن، ایوان جونز، ڈون اولیویری اور میکس ہولوے سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

کرائم، سنسنی اور ایکشن سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم ڈائمنڈ فلمز پروڈکشنز کے تحت کل 19جنوری کونمائش کیلئے پیش کر دی جائےگی۔