ہزاروں اسنومین کی ہاربن آئس فیسٹیول میں آمد

January 19, 2018

برف باری اور سردی سے لطف اندوز ہونے کا ایک انداز یہ بھی ہے کہ منچلے برف میں کھیلتے ہوئے برف سے بڑے بڑے اسنو مین بناتے ہیں ۔

چینی صوبےHeilongjiangکے سب سے بڑے شہرہاربن میں بھی ایسے ہی ہزاروں اسنو مین کی فوج آگئی جو بچوں بڑوں سب کی ہی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہے ۔

چھوٹے بڑے سائز کے رنگ برنگے دو ہزار سے زائد یہ اسنو مینزایک کھلے میدان میں اس انداز میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں کہ جیسے فوج حملے کی تیاری کر رہی ہے ۔

برفیلے مجسمے دیکھنے اور تصاویر بنانے لوگ بڑی تعداد میں یہاں کارُخ کرر ہے ہیں ۔